شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے سے 2025 میں کیسز کی تعداد 31 ہو گئی ہے؛ قومی انسدادِ پولیو مہم فروری میں شروع ہوگی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ سیمپل دسمبر 2025 میں لیا گیا تھا، جس سے پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
گانچھے میں پولیو ویکسین سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے والد کو بھی قطرے پلا دیئے۔
ترجمان این ای سی او کے مطابق آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری ملک بھر میں چلائی جائے گی، جس میں ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔















