بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑیوں کے ویزا مسترد کر دیے

بھارت نے پاکستانی نژاد امریکی کرکٹرز کے ویزے مسترد کر دیے، ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی ویزوں کی مستردی پر تنازع

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ایک تنازع پیدا ہوا ہے، جہاں پاکستانی نژاد امریکی کرکٹرز کی بھارتی ویزا درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

امریکی کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں احسان عادل، شایان جہانگیر، علی خان اور محمد محسن کی ویزا درخواستیں مسترد ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ویزا مسترد ہونے کے بعد امریکی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور اس فیصلے کو کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کے اصول کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی فاسٹ باؤلر علی خان نے ویزا مسترد ہونے پر انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی تھی، جس سے معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا۔

اب تک بھارتی حکام یا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں