سندھ میں شب معراج کے موقع پر 17 جنوری کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ شہری عبادات میں یکسوئی کے ساتھ حصہ لے سکیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیل سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 17 جنوری کو ہوگی۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی جذبات اور مذہبی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شہری شبِ معراج کی مناسبت سے عبادات میں یکسوئی کے ساتھ حصہ لے سکیں۔
واضح رہے کہ شبِ معراج اسلامی تاریخ کا ایک اہم اور مقدس موقع ہے جس کے سلسلے میں ملک بھر میں خصوصی عبادات اور محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔














