جاپان کی جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کے لیے 18.62 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہمی

جاپان نے جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے 18.62 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپان کی جانب سے جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کے لیے گرانٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاپانی حکومت نے جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے 18.62 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

حکومت پاکستان اور جاپان نے بچوں کی صحت کی سہولیات کے لیے گرانٹ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق جاپانی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) یہ فنڈز فراہم کرے گی، جو چلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان میں طبی سہولیات کی اپگریڈیشن کے لیے استعمال ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور جاپان کی طرف سے سفیر اکا ماتسو شوئچی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ محمد حمیر کریم نے جاپانی حکومت کی قیمتی معاونت کو سراہا اور منصوبے کے کامیاب نفاذ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جاپانی سفیر اکا ماتسو شوئچی نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں