چیٹ جی پی ٹی میں نیا جاب فیچر متعارف ہونے والا ہے جو ملازمت کی تلاش میں معاون ہوگا، سی ویز بہتر بنانے اور مواقعوں کا موازنہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیٹ جی پی ٹی، جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا مشہور ٹول ہے، اب جلد ہی ملازمت کی تلاش میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نئے جاب فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کو ملازمت کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس فیچر میں سی ویز اور کور لیٹر بہتر بنانے، درست ملازمت کی تلاش اور ملازمتوں کے مواقعوں کا موازنہ کرنے کی سہولت شامل ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق، یہ نیا جاب ڈیش بورڈ چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن میں ہیلتھ ڈیش بورڈ کے بعد نیا پراجیکٹ ہوگا، جسے سائیڈ بار میں شامل کیا جائے گا۔
اگرچہ اوپن اے آئی نے ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، مگر رپورٹس کے مطابق یہ فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔















