متحدہ عرب امارات میں قومی مسافر ریل نیٹ ورک کا آغاز جلد

متحدہ عرب امارات میں ‘الاتحاد ریل’ سروس کا آغاز، جو 11 شہروں کو جوڑے گی۔ جدید سہولتوں کے ساتھ یہ سروس سفری وقت کم کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
متحدہ عرب امارات میں قومی مسافر ریل نیٹ ورک کا آغاز جلد

ابوظبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات رواں سال قومی مسافر ریل نیٹ ورک کا آغاز کرنے جا رہا ہے جو 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کرے گا۔

یہ ٹرین سروس ‘الاتحاد ریل’ ابوظبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ کو جوڑے گی اور ابوظبی و شارجہ کے دور دراز علاقوں تک مسافروں کو پہنچائے گی۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ یہ سروس الظفرہ اور شارجہ کے صحرائی علاقوں میں بھی دستیاب ہوگی، جو ابوظبی کے مختلف اسٹیشنز السلع، الذہ، المرفأ، مدینۃ زاید اور مزیرعہ تک پھیلی ہوگی۔

شارجہ کے اسٹیشنز میں الفایہ اور الذید شامل ہیں، جو شارجہ شہر سے نسبتاً قریب ہیں۔

یہ ریل سروس جدید سہولتوں سے لیس ہوگی، جن میں وائی فائی، موبائل چارجر اور 400 مسافروں کی گنجائش شامل ہے، جس سے سفری وقت کم اور ٹریفک دباؤ میں کمی آئے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں