فش آئل سپلیمنٹس دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرنے میں مؤثر

کینیڈا اور آسٹریلیا کی تحقیق میں فش آئل سپلیمنٹس دل کے امراض کے خطرات میں کمی دکھاتے ہیں، خاص طور پر ڈائلائسز کے مریضوں میں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فش آئل سپلیمنٹس دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرنے میں مؤثر

اوٹاوا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کینیڈا اور آسٹریلیا کے اداروں کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ فش آئل سپلیمنٹس لینے سے دل اور قلبی امراض کے خطرات میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، خاص طور پر وہ مریض جو گردوں کی ناکامی پر ڈائلائسز کروا رہے ہیں۔

تحقیق جریدے نیو انگلینڈ جنرل آف میڈیسن میں شائع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ فش آئل سپلیمنٹس استعمال کرنے والے مریضوں میں ہارٹ اٹیک، فالج اور قلبی وجوہات سے اموات کے واقعات دیگر مریضوں کے مقابلے میں کم دیکھنے میں آئے۔

فش آئل سپلیمنٹس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز دل کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مریضوں کو شدید قلبی خطرات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ سپلیمنٹس نہ صرف موجودہ دل کی بیماری کے خطرات کم کرنے میں مؤثر ہیں بلکہ مریضوں کی مجموعی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ نتائج عام صحت مند افراد پر لاگو نہیں کیے جا سکتے اور ہر شخص کو سپلیمنٹس استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق دل کی بیماریوں کے علاج اور روک تھام کے میدان میں یہ تحقیق اہم پیش رفت ہے۔ اس کے نتائج دل کی بیماریوں کے علاج میں نئے معیارات قائم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں