چین میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا نیا طریقہ

چین نے گونسو میں سورج کی شعاعوں اور نمک سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا، جس سے 80 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا نیا طریقہ

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے ماحول دوست اور جدید توانائی پیدا کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ گونسو صوبے کے ایک شہر میں سورج کی شعاعوں اور نمک کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

اس جدید نظام میں 12 ہزار عکس نما شمسی شعاعوں کو ایک مرکزی ٹاور پر مرکوز کیا جاتا ہے، جو نمک کو 565 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کرتا ہے۔ یہ شدید حرارت اسٹیم ٹربائنز کو چلانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جس سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔ چین کا یہ نظام تقریباً 80 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ منصوبہ نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ توانائی کی خود کفالت کا بھی مظہر ہے اور اسے دنیا کے چند جدید ترین شمسی توانائی منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں