ہانیہ عامر نے شادی سے پہلے طلاق کی پیشگوئی کو طنزاً نظرانداز کیا

ہانیہ عامر نے شادی سے قبل طلاق کی پیشگوئی پر طنزیہ ردعمل دیا، انسٹاگرام پر کہا ‘عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو’۔ عاصم اظہر کے ساتھ شادی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہانیہ عامر نے شادی سے پہلے طلاق کی پیشگوئی کو طنزاً نظرانداز کیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی سے قبل اپنی طلاق کی پیشگوئی پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک وائرل ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں نجومیوں نے پیشن گوئی کی کہ اگر ہانیہ عامر 2026 میں شادی کرتی ہیں تو مستقبل میں انہیں طلاق کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہانیہ عامر نے اس پیشگوئی پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر کہا، ‘عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو’۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں لیکن اب تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ افواہیں اس وقت مزید بڑھی جب دونوں کو یشمٰی گل کی سالگرہ کی تقریب سمیت مختلف مقامات پر اکٹھے دیکھا گیا۔ علاوہ ازیں، عاصم اظہر کے سولو البم کے گانے ‘ہانییا’ کی ریلیز نے مداحوں کی توجہ حاصل کی، جس کے بعد دونوں کے تعلقات پر بحث نے زور پکڑ لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں