اسلام آباد: قومی اسمبلی میں نادرا ترمیمی بل 2025 پیش ہوا، نور عالم خان کا شناختی کارڈ نادرا کی غلطی سے منسوخ ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا، جو پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا۔ بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے انکشاف کیا کہ ان کا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ سوئی ناردرن کا گیس بل جمع نہ کروانے پر ان کا شناختی کارڈ منسوخ کیا گیا، جبکہ جس گھر کا بل ہے وہ نہ ان کے نام پر ہے اور نہ ہی ان کے نام گیس میٹر تھا۔
نور عالم خان نے مزید کہا کہ نادرا کے عملے نے تسلیم کیا کہ یہ غلطی سے ہوا ہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وہ نادرا سے رپورٹ طلب کر لیتے ہیں۔














