الزائمرز کا ایک جین سے تعلق، نئی تحقیق میں انکشاف

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ الزائمرز کے زیادہ تر کیسز ایک جین کی شراکت کے بغیر نہیں ہو سکتے، جو بیماری کی دوا سازی میں مدد کر سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الزائمرز کا ایک جین سے تعلق، نئی تحقیق میں انکشاف

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الزائمرز کے زیادہ تر کیسز ایک مخصوص جین کی شراکت کے بغیر نہیں ہو سکتے۔ یہ جین APOE ہے، جو الزائمرز اور ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافے سے منسلک ہے۔

عمر، طرزِ زندگی اور ماحولیاتی عوامل کے ساتھ یہ جین الزائمرز بیماری کے لاحق ہونے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کی تحقیق کے مطابق، اس جین کے مخصوص ویریئنٹ کے بغیر الزائمرز کے کیسز وقوع پذیر نہیں ہو سکتے، جس سے بیماری کی دوا سازی میں مدد مل سکتی ہے۔

ہر انسان دو APOE جینز کے ساتھ تین اقسام (ε2، ε3 اور ε4) رکھتا ہے، جہاں ε4 ویریئنٹ ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔ تاہم، نئی تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ε3 ویریئنٹ کے اضافی اثر کے بغیر بیماری کا وقوع ممکن نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں