حماس نے غزہ کی حکمرانی ٹیکنو کریٹ اتھارٹی کو سونپ دی

حماس نے غزہ کی حکمرانی چھوڑ کر انتظامی ذمہ داریاں آزاد فلسطینی ٹیکنو کریٹ اتھارٹی کے حوالے کر دی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حماس نے غزہ کی حکمرانی ٹیکنو کریٹ اتھارٹی کو سونپ دی

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حماس نے غزہ کی حکمرانی چھوڑ کر انتظامی ذمہ داریاں ایک آزاد فلسطینی ٹیکنو کریٹ اتھارٹی کے حوالے کر دی ہیں۔ تنظیم نے تمام سرکاری و انتظامی ڈھانچے کو اس خودمختار ادارے کے تحت کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن کونسل کے قیام سے متعلق حالیہ بیان کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حتمی ہے تاکہ نئی اتھارٹی بغیر رکاوٹ کے اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکے۔

حازم قاسم نے واضح کیا کہ یہ اختیارات کی منتقلی اس معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی تھی۔ ٹرمپ کے منصوبے پر شرم الشیخ میں دستخط کیے گئے تھے، جس میں غزہ کے مستقبل کے انتظامی ڈھانچے سے متعلق نکات شامل ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ فلسطینی سیاسی دھڑوں کے درمیان پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے کہ غزہ کا نظم و نسق ایک عارضی فلسطینی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ یہ اتفاق 24 اکتوبر کو قاہرہ میں ہونے والے فلسطینی اجلاس میں طے پایا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں