پاکستان اور چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا

پاکستان اور چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، جس میں صنعتی ترقی اور ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد صنعتی ترقی، تجارت، زراعت کی جدید کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

سی پیک فیز 2 کے تحت بیجنگ میں اسٹریٹجک اور اقتصادی مذاکرات کا چھٹا دور منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کا اعلان کیا گیا تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔

سی پیک فیز 1 میں شاہراہوں، موٹرویز، قراقرم ہائی وے کی بہتری، گوادر بندرگاہ اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کیے گئے، جس سے ملکی معیشت میں استحکام آیا اور بجلی کی قلت میں کمی واقع ہوئی۔

فیز 2 کے دوران خصوصی اقتصادی زونز میں مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، آئی ٹی اور قدر افزا صنعتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، جبکہ گوادر بندرگاہ کے ساتھ صنعتی، لاجسٹکس اور شہری ترقی کے منصوبے علاقائی تجارت کو بڑھا رہے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری نے سی پیک فیز 2 میں پاکستان کے معاشی اور صنعتی عروج کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں