پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر نیا ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم ہوگا

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی 6000 ایکڑ زمین پر نیا ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر نیا ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم ہوگا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی 6000 ایکڑ زمین پر نیا ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے کراچی میں فیڈریشن ہاؤس میں منعقدہ برآمدی کارکردگی سے متعلق مشاورتی اجلاس کے دوران اس منصوبے کی تفصیلات بتائیں۔

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری تجارت جواد پال، سیکریٹری صنعت و پیداوار، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سینئر حکام اور مختلف تجارتی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے برآمدات میں اضافے کو پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

اجلاس کے اختتام پر وفاقی سیکریٹری تجارت جواد پال نے توانائی کی علاقائی سطح پر مسابقتی قیمتوں کی کمی اور برآمد کنندگان کے لیے سہل ٹیکس اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ حکومت برآمدات کے فروغ کے لیے صنعتی زونز اور سہولیات کے قیام پر غور کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں