برطانیہ کے علاقے کمبریا میں سڑک کی تعمیر کے دوران 300 قدیم رومی قبریں دریافت ہوئیں، جو قدیم تدفین کی روایات کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
کمبر یا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کے علاقے کمبریا میں 33 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے دوران 300 سے زائد قدیم رومی قبریں دریافت ہوئیں۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے 2025 میں پینرتھ اور اسکاچ کارنر کے درمیان اے 66 نامی سڑک کو چوڑا کرنے سے قبل یہ کام شروع کیا تھا۔
ماہرین کو 1960 کی دہائی سے اس علاقے کے قدیم روم سے تعلق کا علم تھا، مگر کھدائی کا یہ موقع پہلی بار ملا۔ ڈاکٹر لورین مکنٹائر نے 340 قبروں کی تصدیق کی، جن میں مردوں کو جلانے اور دفنانے کے دونوں طریقے شامل ہیں۔
یہ شواہد قدیم رومی دور کی تدفین کی روایات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔














