ایرانی عوام کے حکومت کے حق میں تاریخی مظاہرے، خامنہ ای کا دشمنوں کو پیغام

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے حکومت کے حق میں مظاہروں پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا، مظاہرے امریکی سیاستدانوں کو خبردار کرنے کے لئے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی عوام کے حکومت کے حق میں تاریخی مظاہرے، خامنہ ای کا دشمنوں کو پیغام

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کے حق میں مظاہروں پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ایرانی قوم نے تاریخی مظاہروں کے ذریعے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دشمنوں کی سازشیں اندرونی ایجنٹوں کے ذریعے عمل میں لائی جانی تھیں، لیکن ایرانی قوم نے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا۔ آج کے مظاہرے امریکی سیاستدانوں کو خبردار کرنے کے لئے تھے۔

خامنہ ای نے امریکہ کو اپنے فریبی اقدامات روکنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ایرانی قوم باخبر ہے اور دشمنوں کو پہچانتی ہے۔ تہران میں ہونے والے مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ایرانی پرچم اور آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ بعض واقعات کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں