پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی معاہدے کے حوالے سے بات چیت

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیارے اور ڈرونز کے دفاعی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی معاہدے کی بات چیت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی بات چیت چل رہی ہے۔ جکارتہ کی حکومت پاکستانی ساختہ 40 جے ایف-17 تھنڈر طیارے اور ڈرونز خریدنے کی خواہاں ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجا فری سجامسودین نے اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں طیاروں اور مسلح ڈرونز کی ممکنہ فروخت پر بات چیت ہوئی۔

انڈونیشیا کی وزارت دفاع نے ملاقات کی تصدیق کی اور بتایا کہ عمومی دفاعی تعاون، سٹریٹجک ڈائیلاگ اور دفاعی اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط کرنے پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان خطے میں ایک نمایاں دفاعی سپلائر بننے کی کوشش کر رہا ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں