لاہور ہائیکورٹ کا درختوں کی کٹائی پر فوری پابندی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے ضلع لاہور میں درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر فوری پابندی عائد کر دی، پی ایچ اے کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کا درختوں کی کٹائی پر فوری پابندی کا حکم

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع لاہور میں درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی۔ عدالت نے پی ایچ اے کے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ایم ڈی پی ایچ اے لاہور نے پابندی سے متعلق مراسلہ جاری کیا، جس کے مطابق درختوں کی شاخوں کی کٹائی یا تراش خراش پیشگی تحریری اجازت کے بغیر نہیں کی جا سکتی۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے تاروں کی کلیئرنس، حفاظتی اقدامات یا خوبصورتی کی بحالی کے لئے بھی اجازت درکار ہوگی۔ ماحولیاتی تحفظ اور شہری ہریالی کے فروغ کے لئے درختوں کا تحفظ ضروری ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں