نیدرلینڈز نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

نیدرلینڈز نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکاٹ ایڈورڈز کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیدرلینڈز نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ایمسٹرڈیم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے، جو گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

اسکواڈ میں اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان وکٹ کیپر)، کولن آکرمین، نوا کرویس، باس ڈی لیدے، ارین ڈٹ، فریڈ کلاسن، کائل کلین، مائیکل لیوٹ اور زیک لائن کیچٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میکس او’ڈوڈ، لوگن وان بیک، ٹم وان ڈر گوکٹن، ریلوف وان ڈر میر وے، پال وان میکرن اور ثاقب ذوالفقار بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے سری لنکا اور بھارت میں شروع ہو گا۔

دیگر متعلقہ خبریں