قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی گرفتاری پر مودی حکومت کو عالمی تنقید کا سامنا ہے۔ یہ پیشرفت بھارت کی سفارتی ناکامی کے طور پر سامنے آئی ہے۔
دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر پورنیندو تیواری کی دوبارہ گرفتاری نے مودی حکومت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
مودی حکومت کو مبینہ بدعنوانی کو چھپانے میں ناکامی کی وجہ سے عالمی سطح پر شدید رسوائی کا سامنا ہے۔ قطر میں ایک سابق بھارتی نیوی افسر کی گرفتاری پر بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے اور حکومت کی سفارتی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ نے پورنیندو تیواری کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ اکتوبر 2023 میں قطری عدالت نے 8 سابق بھارتی نیوی افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، جس پر بھارت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
مودی حکومت اپنی بھرپور سفارتی کوششوں کے باوجود ان افسران کو وطن واپس لانے میں ناکام رہی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی فوج کی عسکری تربیت اور بدعنوانی کے مسائل عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔














