میدانی علاقوں میں برفباری کی خبر کس حد تک درست ہے؟

این ڈی ایم اے نے میدانی علاقوں میں برفباری کی افواہوں کو رد کر دیا، صرف پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این ڈی ایم اے نے میدانی علاقوں میں برفباری کی افواہیں رد کر دیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) این ڈی ایم اے نے میدانی علاقوں میں برفباری کی خبروں کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ادارے کے ماہرین نے کہا کہ جنوری کے آخری دنوں میں سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوگا اور برفباری صرف پہاڑی علاقوں میں متوقع ہے۔

18 جنوری سے مغربی ہواؤں کے باعث آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے جبکہ خیبر پختونخواہ، مغربی بلوچستان اور پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔

اگلے ہفتے سے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مصدقہ معلومات کے لیے “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ محفوظ رہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں