پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 384 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 384 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن 2025 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر تھا جبکہ آج 33 ارب 67 کروڑ 43 لاکھ روپے مالیت کے 41 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
اس شدید مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور مارکیٹ کے حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔















