اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سے 85 لاکھ 40 ہزار روپے ناقابل واپسی فیس وصول کی گئی، تمام کاغذات نامزدگی ضائع ہو گئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سے 85 لاکھ 40 ہزار روپے فیس وصول کی۔
اسلام آباد میں 1125 وارڈز کے لیے 4270 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ فی امیدوار 2 ہزار روپے فیس وصول کی گئی تھی۔
کاغذات نامزدگی کی فیس ناقابل واپسی تھی اور لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے بعد یہ تمام کاغذات ضائع ہو گئے۔














