مہک ملک نے انکشاف کیا کہ ان کے ڈرامے کا معاوضہ ایک آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے، اور ان کا معاوضہ 20 لاکھ سے زائد ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک ڈرامے کا معاوضہ ایک آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح یوٹیوبرز اپنی ویڈیوز کی کمائی سے ایک یا دو آلٹو خرید سکتے ہیں، اسی طرح وہ بھی ایک ڈرامے سے اتنا معاوضہ حاصل کرتی ہیں کہ اس سے ڈیڑھ آلٹو خریدی جا سکتی ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے اداکارہ نرگس کے معاوضے کے بارے میں سوال کیا۔ جس پر مہک ملک نے بتایا کہ ان کی کبھی نرگس سے ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے وہ ان کے معاوضے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں، لیکن ان کا اپنا معاوضہ 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔















