پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جعلی ای چالان ایس ایم ایس سے بچنے کی ہدایات جاری کی ہیں، اصل پیغام 8070 سے آتا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جعلی ای چالان ویب سائٹس اور ایس ایم ایس کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم شروع کی ہے۔ ترجمان کے مطابق حقیقی ای چالان ایس ایم ایس صرف نمبر 8070 سے آتا ہے۔ شہری ای چالان کی تصدیق کے لیے سیف سٹی کی ویب سائٹ یا پبلک سیفٹی ایپ کا استعمال کریں۔
سیف سٹی کبھی بھی ایس ایم ایس کے ذریعے کیش، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتا اور نہ ہی کسی قسم کا کارڈ نمبر، پن کوڈ یا سکیورٹی کوڈ مانگتا ہے۔ شہریوں کو مشکوک یا جعلی پیغامات ملنے پر فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا ایف آئی اے سائبر ونگ سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تمام سروسز شہریوں کے لیے مفت ہیں اور سیف سٹی جعلی ویب سائٹس اور نمبرز کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے۔















