ایران میں مظاہروں پر قابو، انٹرنیٹ جلد بحال ہوگا: وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مظاہروں پر قابو پا لیا گیا ہے اور جلد انٹرنیٹ بحال ہوگا۔ احتجاج ابتدا میں پُرامن تھے مگر دہشت گرد عناصر نے دراندازی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مظاہروں پر قابو، انٹرنیٹ جلد بحال ہوگا: وزیر خارجہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ملک کے اکثر شہروں میں مظاہروں پر قابو پا لیا گیا ہے اور جلد ہی پورے ملک میں انٹرنیٹ بحال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے غیر ملکی سفارتکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ احتجاج ابتدا میں پُرامن تھا، لیکن دہشت گرد گروہوں نے عوام میں دراندازی کی اور تخریب کار عوام پر گولیاں برساتے رہے۔ ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرنا تھا، جسے صدر ٹرمپ کی خواہش قرار دیا گیا۔

عباس عراقچی کے مطابق پرتشدد مظاہرین نے ملک بھر میں 53 مساجد کو آگ لگا دی اور سیکیورٹی فورسز پر براہ راست فائرنگ کے شواہد بھی موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں