ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈہ پر این سی سی آئی کو درخواست

اسلام آباد کے وکیل نے سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی شکایت این سی سی آئی کو جمع کرائی، عدلیہ کی ساکھ متاثر کرنے کا دعویٰ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈہ پر این سی سی آئی کو درخواست

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کے وکیل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کو درخواست جمع کرائی۔

وکیل کاشف شاہ نے درخواست میں کہا کہ فیس بک، ایکس، واٹس ایپ، یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے عدلیہ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ویڈیوز میں چیف جسٹس کی ذاتی زندگی اور تعلیمی قابلیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وکیل نے این سی سی آئی اے سے درخواست کی کہ وہ پیکا ایکٹ کے تحت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلائے۔

دیگر متعلقہ خبریں