ڈکی بھائی کے جیل کے تجربات نے زندگی کو نئی سمت دی

ڈکی بھائی نے جیل کے تجربے کو زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا، جس نے ان کی سوچ اور مذہبی وابستگی کو بدل دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈکی بھائی کے جیل کے تجربات نے زندگی کو نئی سمت دی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے جیل میں گزارے گئے تین ماہ کو اپنی زندگی کا مشکل اور فیصلہ کن دور قرار دیا ہے، جس نے ان کی سوچ، طرزِ زندگی اور مذہبی وابستگی کو یکسر تبدیل کر دیا۔

ڈکی بھائی نے بتایا کہ ایف آئی اے کی گرفتاری اور اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد تین ماہ جیل میں گزارے، جو ان کے لیے کٹھن تھے، لیکن یہ وقت ان کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں مذہبی طور پر قریب ہو گئے اور نمازوں میں کوتاہی ختم کردی۔ صحت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سادہ خوراک نے ان کا وزن کم کیا اور جسمانی طور پر بہتر محسوس کرایا۔

ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ جیل کے بعد ان کا سوشل میڈیا کے بارے میں نقطۂ نظر بدل چکا ہے اور اب وہ صرف مداحوں کی خاطر یہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے دیگر یوٹیوبرز کو مشورہ دیا کہ مواد اپ لوڈ کرنے سے پہلے چیک کروائیں، کیونکہ انٹرنیٹ پر ایک غلط قدم زندگی بدل سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں