پاکستان میں 5جی سروس کا آغاز، بڑے شہروں میں پہلے دستیاب

پاکستان میں 5جی سروس کا آغاز 26 فروری کو ممکن، بڑے شہروں میں سب سے پہلے دستیاب ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 5جی سروس کا آغاز، بڑے شہروں میں پہلے دستیاب

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں 5جی سروس کے آغاز کی امید جاگ اٹھی ہے۔ پی ٹی اے نے 5جی اسپیکٹرم آکشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جو 26 فروری کو متوقع ہے۔

ابتدائی طور پر 5جی سروس بڑے شہروں اور منتخب کمرشل علاقوں جیسے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں متعارف کرائی جائے گی۔ کامیاب آپریٹرز کو 15 سالہ لائسنس ملے گا اور 50 ایم بی پی ایس ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کی شرط ہوگی۔

نیلامی کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کو 4جی نیٹ ورک کی کوالٹی میں بھی بہتری لانا ہوگی۔ 5جی نیٹ ورک بیک ورڈ کمپٹیبل ہوگا تاکہ 4جی صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں