پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام کراچی میں اجتماعی شادی کی تقریب میں 75 ہندو جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے، جس کا مقصد مالی مشکلات کے شکار خاندانوں کو شادی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ اجتماعی شادی کی تقریب میں 75 ہندو جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ تقریب میں ہندو مذہبی رسومات کے تحت سات پھیروں اور سات وچن کی ادائیگی کی گئی۔
یہ تقریب پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے ہر سال منعقد ہوتی ہے، جس کا مقصد مالی مشکلات کا شکار ہندو خاندانوں کو شادی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی سرپرستی میں اس سال کی تقریب میں سندھ بھر سے کم وسائل رکھنے والے جوڑوں کو مدعو کیا گیا۔
اس بار کی تقریب میں ایک ہی گھر کی تین بیٹیاں، اوما، گیتا اور شیلا، بھی شامل تھیں، جو اپنے دولہوں کے ساتھ روایتی انداز میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
پنڈال میں شادی کے گیت اور رقص کا اہتمام تھا جبکہ پنڈت کی موجودگی میں رسومات مکمل کی گئیں، جس میں دولہا دلہن نے ایک دوسرے کو ور مالا پہنائیں۔















