ماہرین نے کہا ہے کہ اسمارٹ فون کو بیڈ روم میں چارجنگ پر نہ رکھیں کیونکہ یہ بیٹری لائف کو متاثر کر سکتا ہے اور حرارت بڑھنے کے باعث آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہرین نے کہا ہے کہ اسمارٹ فون کو بیڈ روم میں چارجنگ پر نہ رکھیں کیونکہ یہ بیٹری لائف کو متاثر کر سکتا ہے اور حرارت بڑھنے کے باعث آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کو تکیے کے نیچے رکھ کر سونے سے حرارت کا اخراج نہیں ہوتا، جس سے نقصان دہ نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ فون کو چارجنگ کے لیے ایسی جگہ رکھیں جہاں سے حرارت کی نکاسی ہو سکے، جیسے سپاٹ کاؤنٹر یا میز۔
ماہرین کے مطابق فون کو سونے کے کمرے میں رکھنا نیند کے معیار کو متاثر کر سکتا ہے کیونکہ فون کی اسکرین سے نیلی روشنی نیند کو متاثر کرتی ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سونے سے قبل اسمارٹ فون کا استعمال نیند کی مقدار اور کیفیت کو متاثر کرتا ہے۔















