بگ بیش لیگ میں محمد رضوان کی سست بیٹنگ پر تنقید، ریٹائر آؤٹ کیا گیا۔
ملبورن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بگ بیش لیگ کے دوران میلبرن رینیگیڈز کے محمد رضوان کو سست بیٹنگ کی بنا پر ریٹائر کر دیا گیا۔ رضوان نے 23 گیندوں پر 26 رنز بنائے، جن میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 113 رہا۔ کپتان نے ان کی جگہ دوسرے بیٹر کو بھیج دیا۔
سوشل میڈیا پر رضوان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کمنٹری پینل میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کپتان کے فیصلے کی حمایت کی۔
رضوان کی اننگز کے دوران 9 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنا، جس سے ٹیم کی مجموعی رفتار متاثر ہوئی۔















