ٹانک میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ کرک میں گیس اسٹیشن میں دھماکے سے نقصان پہنچا ہے۔
ٹانک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ گومل کی حدود میں پولیس گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
کرک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضلع کرک میں ایک گیس اسٹیشن میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد کو گیس سیل میٹر اسٹیشن کو اڑانے کے لیے استعمال کیا گیا، جس سے گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوگئی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
بنوں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضلع بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ گزشتہ رات تھانہ ڈومیل کی حدود میں کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے حملہ کیا تھا۔















