لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جواء کروانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا، ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور بڑی رقم برآمد ہوئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جواء کروانے والے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، چوکی انچارج ایل بلاک نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں زاہد حمید اور محمد عاطف شامل ہیں۔
ملزمان آن لائن انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر جواء کرواتے تھے اور مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء بھی کرواتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ اور 1 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے چوکی انچارج ذوالفقار علی اور ٹیم کو شاباش دی۔















