برسبین انٹرنیشنل فائنل میں یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک نے بیلاروس کی ارینا سبالنکا سے ہینڈ شیک نہیں کیا، جس پر توجہ مرکوز رہی۔
برسبین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بیلاروس کی عالمی نمبر ایک ارینا سبالنکا نے برسبین انٹرنیشنل فائنل میں یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک کو شکست دے کر اپنا دوسرا برسبین ٹائٹل جیت لیا۔ میچ کے بعد رنر اپ مارٹا کوسٹیوک کی جانب سے ہینڈ شیک نہ کرنے پر سب کی توجہ مرکوز رہی۔
یوکرینی ٹینس اسٹار مارٹا کوسٹیوک نے ٹرافی تقریب کے دوران برسبین کے منتظمین اور فینز کا شکریہ ادا کیا اور یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک میں لوگ منفی 20 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بجلی اور گرم پانی کے بغیر رہ رہے ہیں۔
ارینا سبالنکا نے برسبین ٹینس کے فائنل میں تیسری مرتبہ شرکت کی ہے اور دو بار ٹرافی جیت چکی ہیں۔ انہیں آسٹریلین اوپن ٹائٹل کے لیے بھی مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔















