افغانستان میں طالبان دور میں انسانی بحران شدید، خواتین متاثر

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے باعث انسانی بحران شدید ہوگیا، غربت و بے روزگاری نے خواتین کو متاثر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان میں طالبان دور میں انسانی بحران شدید، خواتین متاثر

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان میں طالبان حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں انسانی بحران سنگین ہوگیا ہے، جہاں غربت، بے روزگاری اور خواتین کے حقوق پر پابندیاں عوام کی زندگی کو شدید متاثر کر رہی ہیں۔

سماجی کارکن اور صحافی جہانزیب ویسا نے کہا ہے کہ شدید غربت کے باعث بعض افغان خواتین مشکل فیصلے کرنے پر مجبور ہیں۔ روزگار کے مواقع کی کمی اور امداد کی عدم موجودگی کے باعث کئی خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

ایک افغان خاتون نے بتایا کہ وہ بیماری اور غربت کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں اور ان کے پاس نہ روزگار ہے نہ کوئی سہارا۔ حالات اس حد تک خراب ہیں کہ وہ بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔

جہانزیب ویسا کے مطابق طالبان دور میں بے روزگاری اور آزادیِ اظہار کی کمی نے نوجوانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حال ہی میں ایک افغان نوجوان ایران اور ترکی کی سرحد عبور کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ایلس میکڈونلڈ نے افغان خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے پر عالمی برادری سے فوری توجہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کو نظر انداز کرنا ایک سنگین اخلاقی ناکامی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں