ویرات کوہلی نے تمام ٹرافیاں ماں کو بھیجنے کی وجہ بتا دی

ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی جیتی گئی ٹرافیاں اور ایوارڈز اپنی ماں کو گڑگاؤں بھیج دیتے ہیں کیونکہ انہیں یہ سنبھالنا پسند ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویرات کوہلی نے تمام ٹرافیاں ماں کو بھیجنے کی وجہ بتا دی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں جیتی گئی تمام ٹرافیاں اور ایوارڈز اپنی ماں کو گڑگاؤں بھیج دیتے ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میچ کے بعد کیا، جہاں انہوں نے 93 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ ان کی ماں کو یہ ایوارڈز سنبھالنا اور رکھنا پسند ہے۔ کوہلی نے کہا کہ ان کے پاس اتنے زیادہ ایوارڈز ہو گئے ہیں کہ انہیں خود بھی ان کی گنتی یاد نہیں رہتی، اس لیے وہ سب اپنے گھر بھیج دیتے ہیں جہاں ان کی ماں انہیں فریم کر کے رکھتی ہیں۔

انہوں نے اپنی زندگی کو "ایک خواب جیسا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سفر پر خدا کے شکرگزار ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ویرات کوہلی نے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں