نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے سٹیٹ بینک کابینہ کی منظوری کا منتظر

سٹیٹ بینک کو نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے، حتمی ڈیزائن موصول نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے سٹیٹ بینک کابینہ کی منظوری کا منتظر

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سٹیٹ بینک پاکستان کو نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کے لیے کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے۔ سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے مطابق، نئی کرنسی جدید سکیورٹی فیچرز کے ساتھ تیار کی جائے گی، مگر حتمی ڈیزائن ابھی موصول نہیں ہوا۔ اس کام میں کم از کم دو ماہ لگیں گے اور جدید مشینری تیار ہے۔

سینئر منیجر پرنٹنگ عامر شمس نے بتایا کہ سٹیٹ بینک اور سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے درمیان نئی کرنسی کی چھپائی پر بات چیت ہو چکی ہے۔ ڈیزائن مرحلہ وار یا ایک ساتھ آئیں گے، یہ بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق، نئے ڈیزائن والے نوٹوں کی چھپائی کا آرڈر کابینہ کی منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا۔ ڈیزائن شارٹ لسٹ کر کے حکومت کو بھیج دیے گئے ہیں اور 2026ء کے آخر میں اجرائی ممکن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں