پاکستان کے سروسز سیکٹر کی برآمدات جولائی سے نومبر تک 16.77 فیصد بڑھ کر 3 ارب 83 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے سروسز سیکٹر کی برآمدات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی سے نومبر کے دوران سروسز سیکٹر کی برآمدات کا مجموعی حجم 3 ارب 83 کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.77 فیصد زیادہ ہے۔
دستاویزات کے مطابق نومبر میں سروسز سیکٹر کی برآمدات 81 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رہیں، جو نومبر 2024 کے مقابلے میں 22.26 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ پانچ ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات 1 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، جن میں ٹیلی کمیونیکیشنز، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز شامل ہیں۔ ٹرانسپورٹ، ٹریول، تعمیرات، انشورنس اور فنانشل سروسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔














