تنخواہ 4 لاکھ، میٹنگ ادائیگی 25 لاکھ، سینیٹ کمیٹی کا پی ٹی سی ایل بورڈ پیکجز پر اعتراض

سینیٹ کمیٹی نے پی ٹی سی ایل بورڈ پیکجز پر سخت اعتراض کرتے ہوئے وزارت آئی ٹی سے وضاحت طلب کرلی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹ کمیٹی کا پی ٹی سی ایل بورڈ پیکجز پر اعتراض

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو دیے جانے والے پیکجز اور مراعات پر سخت سوالات اٹھائے گئے۔ سینیٹرز نے سرکاری ملازمین کو غیر معمولی ادائیگیوں پر تشویش ظاہر کی۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے دریافت کیا کہ بورڈ ممبرز، جو سرکاری ملازم ہیں، انہیں 8 ہزار ڈالر کیوں دیے جا رہے ہیں۔ سینیٹر پلوشہ خان نے اضافی ادائیگیوں کی وجوہات پر سوال اٹھایا اور متعلقہ قوانین کی وضاحت طلب کی۔

سینیٹر پرویز رشید نے ایک میٹنگ کے 20 سے 25 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال تکلیف دہ ہے۔

اجلاس میں پاک ڈیٹا کام کے سی ای او بریگیڈیئر ریٹائرڈ ذوالفقار نے بھی شکایات پیش کیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں زبردستی چھٹی پر بھیجا گیا اور بورڈ کے شرپسند عناصر نے انہیں دھمکیاں دیں۔

سینیٹر افنان اللہ نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سے وضاحت طلب کی۔ وزارت کے حکام نے آئندہ اجلاس میں مکمل بریفنگ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

 

دیگر متعلقہ خبریں