سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں ایف آئی اے اور نادرا کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے، 13 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پلوشہ خان کی صدارت میں ہوا جہاں ایف آئی اے اور نادرا حکام نے بریفنگ دی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 13 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جنہوں نے مختلف کال سینٹرز سے بھتہ لیا ہے۔ ایف آئی اے کی کارکردگی پر سینیٹر پرویز رشید نے سوال اٹھایا کہ ادارہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔
اجلاس میں نادرا کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے اربن سیکٹرز میں 63 ہزار گھروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے نادرا سے سوال کیا کہ ڈیٹا چوری کے مسئلے کو کیسے حل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے ڈیٹا گورننس پر کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ ادارہ اس پر کام کر رہا ہے۔














