پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے اسکواڈ کا اعلان جلد ہوگا۔ عبدالصمد، وسیم جونیئر اور خواجہ نافع کی شمولیت مشکل ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے حتمی اسکواڈ کا اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔
سری لنکا کے ساتھ ٹی20 سیریز کھیلنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے۔ کپتان سلمان آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے حتمی اسکواڈ کا انتخاب ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عبدالصمد، وسیم جونیئر اور خواجہ نافع کو 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ ملنا مشکل ہے جبکہ دورہ سری لنکا سے ڈراپ کیے جانے والے کرکٹرز ریزرو فہرست میں شامل ہوں گے۔
پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔ تربیتی کیمپ 15 جنوری سے شروع ہوگا تاکہ میگا ایونٹ کی تیاری کی جا سکے۔















