سوشل میڈیا پر وائرل مواد کی بنیادی خصوصیات میں دلچسپی، جذبات اور مختصر دورانیہ شامل ہیں جو فوراً توجہ حاصل کرتے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیٹ کی دنیا میں وائرل ہونا محض اتفاق نہیں بلکہ یہ دلچسپی، جذبات اور الگ تھلگ مواد کا مجموعہ ہوتا ہے۔ نوجوانوں سے لے کر برانڈز تک ہر کوئی یہ جاننے کی کوشش میں ہے کہ آخر وہ کون سی چیزیں ہیں جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی ہیں۔
وائرل مواد کی پہلی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ ریلیٹ ایبل ہو، یعنی عام لوگ اسے دیکھ کر کہیں ”یہ تو میرے ساتھ بھی ہوتا ہے۔” جذباتی مواد جیسے خوشی، حیرت یا دکھ پر مبنی مواد بھی وائرل ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگاتا۔
ویڈیوز سب سے زیادہ وائرل ہونے والی کیٹیگری ہیں۔ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ریلز نے چھوٹے دورانیے کی ویڈیوز کو مزید مقبول بنا دیا ہے۔ منفرد ٹیلنٹ، مزاحیہ اسکیچ، ٹریول کلپ یا ڈانس چیلنج جیسی چیزیں بھی جلدی وائرل ہو جاتی ہیں۔
چیلنجز بھی وائرل ہونے کی ایک بڑی وجہ ہیں، جہاں لوگ نہ صرف انہیں پسند کرتے ہیں بلکہ خود بھی بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں۔ برانڈز بھی اب وائرل ہونے کی طاقت کو سمجھ چکے ہیں اور دلکش اشتہارات اور کری ایٹو کمپینز بناتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی چیزوں کا کوئی فارمولا نہیں ہے، لیکن مواد جتنا منفرد، مختصر، جذباتی اور شیئرایبل ہوگا، اس کے وائرل ہونے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔















