میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی کے جلسے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر گراؤنڈ بھرنے کے لیے لوگ نہیں تھے تو ہمیں کہتے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پاس گراؤنڈ بھرنے کے لیے لوگ نہیں تھے تو ہمیں کہتے، ہم دے دیتے۔ باغ جناح کو بھرنا آسان نہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں جلسہ کیا۔ میئر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے صوبے کی بجائے دوسرے صوبوں میں احتجاج کر رہے ہیں۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پُرامن احتجاج اور پی ٹی آئی دو مختلف چیزیں ہیں۔ سہیل آفریدی نے کراچی میں نمائش چورنگی پر خطاب کے دوران پولیس گردی کی شکایت کی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور خیبرپختونخوا میں اگلا پڑاؤ ڈالنے کا اعلان کیا۔














