مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، تین پاکستانی نوجوان جاں بحق

مانچسٹر میں ٹریفک حادثے میں تین پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوئے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، تین پاکستانی نوجوان جاں بحق

مانچسٹر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ٹیکسی اور کار کے درمیان شدید ٹریفک حادثے میں تین پاکستانی نوجوانوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں دانیال علی، محمد مختار اور فرحان پٹیل شامل ہیں، جبکہ ٹیکسی ڈرائیور 50 سالہ مسروب علی بھی جاں بحق ہوئے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر چکی ہیں، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاحال تیز رفتاری یا لاپرواہی جیسے عوامل کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

حادثے کے بعد مقامی پاکستانی کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کی فضا چھائی ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں