توشہ خانہ کا اکتوبر تا دسمبر 2025 کا ریکارڈ جاری

کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کیا، جس میں اہم شخصیات کے تحائف شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
توشہ خانہ کا اکتوبر تا دسمبر 2025 کا ریکارڈ جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم شخصیات کے نام شامل ہیں جنہوں نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق، اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی میں متعدد سرکاری عہدے داروں اور وزراء نے تحائف وصول کیے جن میں روزہ رسول، خانہ کعبہ کے ماڈلز، پینٹنگز، پرفیومز، اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے وصول شدہ تحائف کا تخمینہ لگانے کا عمل شروع کردیا ہے، جبکہ تحائف دینے والوں کے نام کی تفصیلات اس بار شامل نہیں کی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں