ای سی بی نے ایشیز میں شراب نوشی پر کھلاڑیوں پر کرفیو لگا دیا ہے، اور آئندہ ورلڈکپ کے دوران ٹیم کی نگرانی بڑھائی جائے گی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے ایشیز سیریز میں شراب نوشی کے بڑھتے واقعات کے بعد کھلاڑیوں پر سخت کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ ورلڈکپ کے دوران ٹیم کو سخت نگرانی میں رکھا جائے گا۔
آسٹریلیا میں ایشیز کے دوران انگلش کھلاڑیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور شراب نوشی کی خبریں سامنے آئیں، جس کے بعد بورڈ نے نظم و ضبط سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں وائٹ بال سیریز اور ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کے لیے واضح کرفیو نافذ ہوگا۔ ایشیز سے قبل کپتان ہیری بروک نائٹ کلب میں شراب نوشی کے بعد جھگڑے میں ملوث ہوئے تھے جبکہ بین ڈوکیٹ راستہ بھول گئے تھے۔
انگلینڈ کی 1-4 سے ناکامی کے بعد ای سی بی نے ٹیم کے نظم و ضبط اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کی تیاری شروع کردی ہے۔
سابق کیوی کرکٹر اور موجودہ ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کے عہدہ چھوڑنے کا بھی امکان ہے، تاہم اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔















