ٹرمپ کا ایران میں مظاہرین کی حمایت کا عندیہ، فوجی آپشنز پر غور

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کی حمایت کا عندیہ دیا اور فوجی آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران میں مظاہرین کی حمایت کا عندیہ، فوجی آپشنز پر غور

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں کے بعد مظاہرین کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یہ فیصلہ بنیادی طور پر کر لیا ہے۔ ادھر امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو فوجی آپشنز پر بریفنگ دی گئی، جس میں ایران کی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے آپشنز پر غور کیا گیا۔

ایران کے خلاف سائبر آپریشنز اور نئی پابندیاں بھی زیر غور ہیں، جبکہ اسٹار لنک کے ذریعے ایران میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکی حملے کی صورت میں اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈے نشانہ بن سکتے ہیں۔

ایران میں 14 روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، ایرانی تنظیم کے مطابق 192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ امریکی تنظیم کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 490 ہے۔ اسرائیل بھی ممکنہ امریکی مداخلت کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں