ویرات کوہلی نے تیز ترین 28 ہزار رنز بنا کر ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا

ویرات کوہلی نے 624 اننگز میں تیز ترین 28 ہزار رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویرات کوہلی نے تیز ترین 28 ہزار رنز بنا کر ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ویرات نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 28 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کر لیا۔

یہ کارنامہ انہوں نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں شاندار 93 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے سر انجام دیا۔ ویرات کوہلی نے 624 انٹرنیشنل اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 644 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

پہلے ون ڈے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے جس میں ڈیرل مچل کی 84 رنز کی اننگز شامل تھی۔ جواب میں بھارت نے ویرات کوہلی اور شبمن گل کی نصف سنچریوں کی بدولت ہدف 49 اوورز میں مکمل کرلیا اور 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

دیگر متعلقہ خبریں