ایران کے صدر نے کہا کہ ملک میں ہنگامہ آرائی امریکا اور اسرائیل کی سازش ہے اور عوام کو ان سرگرمیوں سے دور رہنے کی اپیل کی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک میں ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کی سازش ہے۔ انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا کہ لوگوں کے تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن کسی انتشاری گروپ کو ملک بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی حرکات پر نظر ہے اور قوم کے مفادات کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہنگامہ کرنے والوں اور دہشت گردوں کے دھوکے میں نہ آئیں اور عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو ان سرگرمیوں سے دور رکھیں۔
صدر نے کہا کہ تربیت یافتہ دہشت گرد ملک میں داخل ہوچکے ہیں، احتجاج کرنے والے شرپسند نہیں ہیں اور ہم ان کو سن رہے ہیں۔ کسی غیر ملکی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حملہ ہوا تو ایران امریکی اور اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنائے گا اور امریکی صدر کو وینزویلا، غزہ اور دیگر مقامات پر کئے گئے اقدامات پر شرم آنی چاہئے۔















